سروسز اور میوہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام نبی باجوہ سپرد خاک

سروسز اور میوہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام نبی باجوہ سپرد خاک

لاہور (جنرل رپورٹر)سروسز اور میوہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام نبی باجوہ کو منگل کے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں طب سے وابستہ افراد کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور رسم قل آج بروز بدھ صبح گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ 45-A ایگریکس ٹاؤن ابوظہبی پیلس رائے ونڈ روڈ لاہور ادا کی جائے گی۔مرحوم پرنسپل میڈیکل آفیسر سروسز ہسپتال ڈاکٹر وقارنبی باجوہ کے والد تھے۔ دریں اثناء پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر غلام صابر اور پاکستان انجینئرنگ کانگرس کے سابق نائب صدر سید انوار حسنات نے ڈاکٹر وقار نبی باجوہ سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...