پتنگ بازی پر پابندی وزیر اعلی کا انسان دوست احسن اقدام ہے ،ملک طاہر

پتنگ بازی پر پابندی وزیر اعلی کا انسان دوست احسن اقدام ہے ،ملک طاہر

لاہور(کامرس رپورٹر)پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل پر پابندی وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کا انسان دوست احسن اقدام ہے پتنگ سازی کو کاروبار قرار دینے والے افراد متبادل ذریعہ معاش تلاش و اختیار کریں لاہورچیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پتنگ کی دھاتی ڈور سے گردن کٹنے سے درجنوں بچے اور جوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں جس سے کاروبار کا نام بدنام ہوا ہے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ تجارت پیغمبری کام ہے اس لیے کسی ایسے کاروبار یا تجارت سے اجتناب کرنا چاہئے جو انسانوں کی موت کا سبب بنتا ہو۔

ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جہاں ایک طرف کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ چند لوگوں کے نقصانات کی پروا کیے بغیر موت کا باعث بننے والے کھیل تماشے پر پابندی ہر محب وطن انسان کے دل کی آواز ہے جس کے لیے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...