سبزی منڈیوں میں آڑھتیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، عثمان شیخ

سبزی منڈیوں میں آڑھتیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، عثمان شیخ

لاہور(کامرس رپورٹر)بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر عثمان منان شیخ نے کہا ہے کہ سبزی و پھل منڈیوں میں آڑھتیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اورتجاوزات کے خلاف روزانہ اپریشن کلین اپ کیا جا رہا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر کھیتوں سے لیکر منڈیوں تک ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں جس سے ملک کا کاشتکار خوشخال ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ آڑھتیوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔

تا کہ ان کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔مارکیٹ کمیٹی آڑھتیوں کی سہولت کے لئے دن رات کام کر رہا ہے۔کاشتکار ملکی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت کاشتکاروں کو کھاد بجلی،ادویات اور دوسری چیزوں پر رعائت فراہم کر رہی ہے۔ن لیگ حکومت کی کامیاب پالسیوں کی وجہ سے ترقی کا پہیہ اپنی منزلیں طے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے دوسر ے صوبوں کی نسبت پنجاب میں مہنگائی انتہائی کم ترین سطح پر ہو گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...