نئی دہلی،غریب افغانی اپنے حسن کے بل بوتے پر کروڑ پتی بن گیا

نئی دہلی،غریب افغانی اپنے حسن کے بل بوتے پر کروڑ پتی بن گیا
نئی دہلی،غریب افغانی اپنے حسن کے بل بوتے پر کروڑ پتی بن گیا

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے ایک افغان شہری نے اپنی خوبصورتی کو ہتھیار بنا کر ایسی لوٹ مچا دی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ حمید اللہ ایک سادہ لوح شخص تھا لیکن رنویر سنگھ کی ایک فلم دیکھنے کے بعد اس میں حیرت انگیز تبدیلی آ گئی۔ اسے دلی شہر میں دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں تھی لیکن فلم میں رنویر کے ہوس پرست کردار کو دیکھ کر اسے خیال آیا کہ کیوں نہ اپنی اچھی شکل و صورت کو کچھ کمائی کرنے کے لئے استعمال کرے۔ اس نے ایک صنعتکار، بینکر، کارپوریٹ وکیل اور کامیاب بزنس مین جیسے بہروپ بھر کر غیر شادی شدہ مالدار خواتین کو اپنے جال میں پھنسانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ وہ خواتین سے رابطے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا اور اکثر ہوٹلوں اور نائٹ کلبوں میں بھی جاتا تھا۔ اس کا شکار بننے والی خواتین کی بڑی تعداد کا تعلق امریکہ سے ہے، جن میں سے ایک نے اس پر 86 ہزار ڈالر (تقریباً 86 لاکھ پاکستانی روپے) لٹا دئیے۔ اسے ہفتے کی رات بھارتی دارالحکومت میں حیات ہوٹل کے قریب گرفتار کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...