ٹریولز اینڈ ٹورز کا قانونی مشیر تعینات نہ کرنے پر فریقین کو بحث کے لئے طلب کرلیاگیا

ٹریولز اینڈ ٹورز کا قانونی مشیر تعینات نہ کرنے پر فریقین کو بحث کے لئے طلب ...

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی تسلی بخش ٹریولز اینڈ ٹورز کا قانونی مشیر تعینات نہ کئے جانے کے خلاف درخواست پر فریقین کو 9مارچ کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شکیب عمران کے روبرو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرار غلام مصطفی نے تسلی بخش ٹریولز اینڈ ٹورز کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کمپنی نے کمپنیز ایکٹ 1974 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قانونی مشیر تعینات نہیں کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کمپنیز ایکٹ کی دفعہ تین اور سات کے تحت رجسٹرڈ کمپنیوں کو لیگل ایڈوائزر تعینات کرنے کا پابند بنایا گیا ہے لیکن ایس ای سی پی کے نوٹسسز کے باوجود ٹریولز اینڈ ٹورز کے چیف ایگزیکو آفیسر بلال نے کمپنی کا قانونی مشیر تعینات نہیں کیا،لہٰذا تسلی بخش ٹریولز اینڈ ٹورز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور کمپنی پر ہرجانہ بھی عائد کیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...