پاکستانی نے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی ، اے سی اور بہت کچھ تیار کر لیا

پاکستانی نے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی ، اے سی اور بہت کچھ تیار کر لیا
پاکستانی نے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی ، اے سی اور بہت کچھ تیار کر لیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں شمسی توانائی سے چلنے والی کار منظرعام پر آ گئی ہے جس میں پیٹرول نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہوتی۔یہ کار سورج سے توانائی حاصل کرتی ہے جبکہ اسے بجلی سے بھی چارج کیا جا سکتا ہے اور صرف ایک گھنٹے کی چارجنگ کے بعد 100 کلومیٹر کا سفر باآسانی کیا جا سکتا ہے۔یہ کار اسلم آزاد نے تیار کی ہے جنہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر اس کار کو بنانے کا خیال پاکستان میں توانائی کا بحران دیکھنے کے بعد آیا اور وہ 7 سال سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے تیار کردہ کاروں کے ڈیزائنز کو انجینئرز کے سامنے بھی رکھا تاکہ ان کے نکتہ نگاہ سے بھی انہیں پرکھا جا سکے۔اسلم آزاد کا کہنا تھا کہ ان کی تیار کردہ گاڑیوں میں شٹل کار، گاڑی اور گالف کارٹ شامل ہیں اور وہ اس وقت روزانہ ایک گاڑی تیار کر رہے ہیں تاہم اب وہ جو پلانٹ نصب کرنے کے جا رہے ہیں اس کے باعث وہ ایک دن میں 100 گاڑیاں بنانے کے قابل ہو جائیں گے لیکن اس کے باوجود مانگ پوری نہیں کر سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گاڑی کی چھت اور دیگر حصوں پر لگائے گئے سولر پینلز سمیت تمام چیزیں چوری نہیں ہو سکتیں کیونکہ مختلف ڈیزائن ہونے کے باعث انہیں چوری کرنے والا صرف اور صرف ضائع ہی کر سکے گا اور اسے کس دوسری جگہ استعمال میں نہیں لا سکے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...