مختلف مقدمات میں ملوث 18ملزم اشتہاری قرار ، عدالت کا ضامنوں کیخلاف بھی کارروائی کاحکم

مختلف مقدمات میں ملوث 18ملزم اشتہاری قرار ، عدالت کا ضامنوں کیخلاف بھی ...

حکم لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 18ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر نواز وڑائچ نے ڈینگی ایکٹ، اینمل سلاٹر ایکٹ، کائٹ فلائنگ ایکٹ، ون ویلنگ اور شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث محمد ندیم، اورنگزیب ، محمد کامران شاہ، خالد محمود، نذیر احمد، محمد عظیم، محمد اختر، محمد سلیم، شیر سلطان، سکندر مسیح، نصیر احمد، تنویر احمد، الیاس علی، کرامت علی، محمد مبین، محمد اشرف، محسن ایاز اور گلفام حسین کو طلبی اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ایس ایچ اوشادباغ، شاہدرہ ٹاؤن اور ہنجروال کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ اشتہاری ملزموں اور ان کے ضامنوں کے خلاف کارروائی کرکے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...