موٹروے پولیس کا کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

موٹروے پولیس کا کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) قو می شاہرات پر ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے موٹروے پولیس نے کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، سنٹرل زون نے کمزور ٹائروں کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے سپیشل مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ نے موبائل ایجوکیشن یونٹ اور فیلڈ کے افسران کو اس سلسلے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قومی شاہرات پر ہونے والے حادثات کے تجزیہ سے پتا چلا ہے کہ حادثات کی بڑی وجہ کمزور ٹائر اور تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ حد سے زیادہ اوور لوڈنگ بھی ہے ۔ مرزا فاران بیگ نے افسران سے کہا کہ روڈ یوزرز کو بتایا جائے کہ پرانے ٹائروں کو اپنی جان سے زیادہ اہمیت نہ دیں ، ٹائر کی موٹائی 1.6 ملی میٹر ہونے کی صورت میں ٹائر تبدیل کر لئے جائیں ۔ ٹائروں میں ہوا کا پریشر متوازن رکھا جائے ، گاڑی میں اضافی ٹائراور ٹول کٹ وغیرہ کو یقینی بنائیں اور ایک خاص وقت کے بعد وہیل بیلنسنگ کرواتے رہیں تاکہ قومی شاہرات کو ٹائروں کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے محفوظ بنایا جا سکے ۔ سنٹرل زون کے فیلڈ افسران اور موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ٹائر گیج کی مدد سے روڈ یوزرز کو بریفنگ ایجوکیشن کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...