داتا دربار کے علاقہ میں کوڑے کے ڈھیرسے 50سالہ شخص کی لاش برآمد

داتا دربار کے علاقہ میں کوڑے کے ڈھیرسے 50سالہ شخص کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)داتا دربار کے علاقہ سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو داتا دربار کے علاقہ میں ایک کوڑے کے ڈھیر کے ساتھ 50سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا اور اس کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -