اقبا ل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

اقبا ل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور(وقائع نگار) اقبا ل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ روز مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات، اسلحہ و دیگر سامان برآمد کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن نے اشتہاری مجرمان ،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10ٹارگٹ آفنڈز ، ایک کیٹگری بی کا اشتہاری ،ایک عدالتی اشتہاری کو گرفتار کرلیا اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 80لیٹر شراب برآمد کر لی ۔

مزید : علاقائی


loading...