40سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق،لاش مردہ خانہ میں منتقل

40سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق،لاش مردہ خانہ میں منتقل

لاہور(وقائع نگار) بادامی باغ کے علاقہ میں 40سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ کا رہائشی 40سالہ مکرم گزشتہ روز گھر میں پرُ اسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جس پر لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ،البتہ اس حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...