مراد علی شاہ سندھ کی کابینہ میں توسیع پر مشاورت، حتمی فیصلہ زردار ی کر ینگے

مراد علی شاہ سندھ کی کابینہ میں توسیع پر مشاورت، حتمی فیصلہ زردار ی کر ینگے

 کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے صوبائی کابینہ میں توسیع کے لئے اراکین اسمبلی سے مشاورت شروع کردی،سندھ کابینہ میں تین مشیر ،چار وزیر اور آٹھ معاون خصوصی کو مزید شامل کیا جائے گا، خورشید شاہ کے بھتیجے اویس قادر شاہ کو بھی وزارت سے نوازا جائیگا ، حتمی فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اپنی کابینہ میں توسیع کے لئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کابینہ اراکین سمیت دیگر پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے اور کابینہ میں تین مشیر ،چار وزیر اور آٹھ معاون خصوصی کو بڑھایا جائیگا ، چار وزراء میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے بھتیجے اویس قادر شاہ بھی شامل ہوں گے جبکہ ایک فنکشنل لیگ سے بھی وزیر منتخب کیا جائے گا اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے اراکین میں سے آٹھ معاون خصوصی مزید چنے جائیں گے جبکہ کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری ہی کرینگے ۔

مزید : علاقائی


loading...