جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید انجم کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے دائردرخواست نمٹادی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )ہائیکورٹ نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید انجم کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے دائردرخواست نمٹادی۔عدالت نے یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کوتنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پرایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس شاہدمبین نے گریڈ 20کے ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید انجم کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزارکے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزارکوغیرحاضری کی بناء پرملازمت سے برطرف کردیاگیاجس کے خلاف انہوں نے چانسلر کو اپیل کی۔گورنرپنجاب نے چانسلر کی حیثیت سے اسے بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ بحال ہونے کے باوجود جی سی یونیورسٹی فیصل آباد انتظامیہ اسے سابقہ چھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کررہی۔