کسٹم ڈیوٹی چوری سکینڈل کا ریفرنس خارج کرانے کی درخواست پر نیب پنجاب سے 6 مارچ تک جواب طلب

کسٹم ڈیوٹی چوری سکینڈل کا ریفرنس خارج کرانے کی درخواست پر نیب پنجاب سے 6 مارچ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کسٹم ڈیوٹی چوری سکینڈل کا ریفرنس خارج کرانے کی درخواست پر نیب پنجاب سے 6 مارچ تک جواب طلب کر لیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محمد شکیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے 9 کروڑ58 لاکھ کی کسٹم ڈیوٹی چوری کا بے بنیاد ریفرنس دائر کیا، کسٹم ڈیوٹی چوری کے اسی معاملے پر پہلے بھی ریفرنس دائر کیا گیاہے، نیب کو ایک ہی معاملے پر دو ریفرنس دائر کرنے کا اختیار نہیں ہے، کسٹم ڈیوٹی چوری سکینڈل کا دوہرا ریفرنس خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...