آصف زرداری نے روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹرسردار مہتاب خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

آصف زرداری نے روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹرسردار مہتاب خان کی والدہ کی وفات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر وسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹرسردار مہتاب خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انھیں سردار مہتاب خان کی والدہ کی رحلت کا سن کر دلی صدمہ اور دکھ ہوا۔ان کی والدہ کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
زرداری/تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -