توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، جسٹس عائشہ اے ملک نے مائیکروسکوپسٹ شفاعت اللہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے دو برس قبل گریڈ 9 میں ترقی دینے کا حکم دیا لیکن عدالتی حکم کے باوجود اگلے عہدے میں ترقی نہیں دی جا رہی، درخواست گزار جتنی مرتبہ بھی سیکرٹری کے دفتر گیا ہے تو اسے دھکے مار کر باہر نکال دیا جاتا ہے ،حکم عدولی پر سیکرٹری ہیلتھ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -