پنجاب بار کونسل الیکشن تنازعہ‘ لڑائی چیمبرزسے سڑکوں پر آگئی

پنجاب بار کونسل الیکشن تنازعہ‘ لڑائی چیمبرزسے سڑکوں پر آگئی

لاہور(نامہ نگار) پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے تنازعہ پر عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ سمیت وکلاء تنظیموں اور دھڑوں میں مخالفت کم نہ ہو سکی، انتخابات کے خلاف فین روڈ پر بینزر آویزاں کر دیئے گئے ۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کے تنازع پر عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد گروپ کے درمیان لڑائی وکلاء کے چیمبروں سے نکل کر اب سڑکوں پر آ گئی ہے، حامد خان گروپ کے وکلاء کی طرف سے پنجاب بار کونسل کے حالیہ انتخابات کے خلاف فین روڈ اور لاہور ہائیکورٹ کے اردگرد شاہراؤں پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں، ان بینرز پر بینرز پر ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمن کے رویے کے خلاف بھی تحریریں موجود ہیں جبکہ بینرز پر لکھی ہوئی تحریروں پر پنجاب بار کونسل کے انتخابات کو بوگس اور وکلاء تنظیموں میں دراڑ قرار دیا گیا ہے، عوامی حلقوں کی طرف سے وکلاء کی اس لڑائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...