محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے سینئر نرسز کا سروس ریکارڈ غائب
لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے سینئر نرسز کا سروس ریکارڈ غائب، ڈی جی نرسنگ سمیت اہم عہدوں پر موزوں اْمیدواروں کی سروس بکس بھی نہیں مل رہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے نرسنگ سیکشن سے سینئر نرسز کا سروس ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ اٹھارہ سے بیس تک کی سینئر نرسز خاص طور پر ڈی جی نرسنگ سمیت نرسز کی سینئر انتظامی پوسٹوں کیلئے موزوں اْمیدواروں کی بھی سروس بکس غائب ہیں۔ذرائع کے مطابق اضلاع میں تعینات متعدد نرسز کا سروس ریکارڈ بھی نرسنگ سیکشن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے میں موجود نہیں ہے۔ سروس بکس کہاں اور کیسے غائب ہوئیں، نرسنگ سیکشن ریکارڈ کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔