پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کی ہنگامہ آرائی ،برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کی ہنگامہ آرائی ،برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز757 میں بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد اسے سٹینسٹڈ کے ایئرپورٹ پر اتارا گیا تاہم اب برطانوی پولیس کا موقف سامنے آیاہے جس میں ان کا کہناہے کہ جہاز کا رخ مسافر کی ہنگامہ آرائی کے باعث موڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے 30ناٹیکل مائیل دور تھا کہ مبہم کال موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کا رخ ہیتھروایئرپورٹ کے بجائے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ کی طر ف موڑ دیا گیا اور اور رائل ایئرفورس کے طیاروں نے اسے اپنے حصار میں لے کرلینڈ کروایا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے تمام مسافروں کو بحفاظت جہاز سے باہر نکالا اور تلاشی کے عمل کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔برطانوی پولیس کا کہناہے کہ جہاز کا رخ ایک مسافر کی ہنگامہ آرائی کے باعث موڑا گیا دہشت گردی یا ہائی جیکنگ کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہناہے کہ سٹینسٹڈ ایئرپورٹ سے تمام مسافروں کو بذریعہ سڑک ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...