پنجاب فو ڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ سپلائی کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن

پنجاب فو ڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ سپلائی کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فو ڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ سپلائی کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن کر تے ہوئے گزشتہ روز صو بائی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر بڑے پیمانے پر کارروائی کی اور موقع پر دودھ کے معیار کو چیک کر تے ہوئے ہزاروں لیٹر مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت منددودھ اور خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی مختلف ٹیموں نے وزیر خوراک بلال یاسین اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں دودھ کو معیار کو چیک کرنے کے لیے لاہور اور دیگر بڑے شہروں کے مختلف داخلی راستوں پرعلی الصبح ناکے لگائے اور موقع پر ہی دودھ میں ملاوٹ (ایل ۔آر،سٹارچ ،یوریا وغیرہ) کو ٹیسٹ کیا ۔مجموعی طور پر تمام شہروں میں تقریبا40 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا اور 7825لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 3100لیٹر ،فیصل آباد میں 1225لیٹر، راولپنڈی میں 890لیٹر اور ملتان میں 1150لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ وزیر خوراک بلال یٰسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے صبح 5بجے سگیاں پل پر ناکہ لگا کر شہر میں آنے والے دودھ کی چیکننگ کی اور 500لیٹر ناقص دودھ ضائع کر دیا گیا ۔ دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے راوی پل پر ناکہ لگا کرموقع پر ہی دودھ کی ٹیسٹنگ کی اور زیادہ تر دودھ میں LRویلیوز28 رہی اور دودھ کا میعار اطمینان بخش پایا گیا تاہم تقریبا 600لٹر دودھ غیر معیاری ہونے کی وجہ سے موقع پر ضائع کر دیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ سے داخل ہونے والی گاڑیاں بھی چیک کی گئی اور 900لیٹر غیر میعاری دودھ تلف کیا گیا۔ بابو صابو کے علاقہ میں ناکہ لگا کر 27دودھ لیجانے والی گاڑیوں کو چیک کر کے تقریبا 1100 لٹر دودھ غیر معیاری ہونے کی وجہ سے موقع پر ضائع کر دیا۔اس کے علاوہ باقی ماندہ دودھ میں ایل آرکی حد 27 پائی گئی جو کہ اطمینان بخش تھی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملاوٹ مافیا کے حوصلے پست ہر رہے ہیں اور صورت حال بہتر ہر رہی ہے ۔ دودھ کی زیادہ تر گاڑیوں کا میعار بہتر پایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ 55ہزار لیٹر میں سے 7825لیٹر ناقص دودھ ملا اور کہیں بھی دودھ میں فارمالین جیسے کیمیکل یا جعلی دودھ کی شکایت سامنے نہیں ائی۔علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے7فوڈ پوائنٹس کو28ہزار کے جرمانے اور 31کو حالا ت بہتر بنانے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کی۔

مزید :

صفحہ آخر -