بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن) کا مشن اور منشور ہے،شاہدہ قدیر

بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن) کا مشن اور منشور ہے،شاہدہ قدیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ الزامات اور تنقید ہمیں ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے، بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مشن اور منشور ہے،امن اور خوشحالی کا سفر اسی طرح جاری رہے گا۔اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان کے غیور عوام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) پر اعتماد ہے، وزیراعظم میاں نوازشریف نے جس خندہ پیشانی سے دھرناتماشا کا سامنا کیا اسی سیاسی بصیرت اور پانامہ سیکنڈل کا دفاع کریں گے، کوئی پریشانی نہیں۔انہوں کہاکہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا واحد مقصد پاکستان کی ترقی و ملکی مفادات کوٹھیس پہنچانے کے سوا اور کچھ نہیں ہے،تبدیلی کے دعویداروں کو ہمیشہ منہ کی کھاناپڑے گی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے اس دن سے ملک میں تعمیر و ترقی کے کام ہو رہے ہیں،وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،عمران خان الزامات کی سیاست چھوڑیں، آئندہ انتخابات کی تیاری کریں ۔ مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ عوام اپنے نمائندوں کوووٹ دے کر ایوان میں اس لئے بھیجتے ہیں کہ وہ ان کے مسائل کا تدارک کرسکیں نہ کہ اس لئے کہ وہ وہاں پہنچ کر اپنی اناکی تسکین کیلئے ملکی مفادات کو ٹھیس پہنچائیں،عمران خان نان ایشوکو ایشو بنا کر ملک میں سیاسی عدم استحکام اور پاک چین اقتصادی راہداری کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں ان کی یہ کوشش ملکی مفاد میں ہر گز نہیں ہے۔بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاستدان یا درکھیں کہ عوام انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔