قرآن وحدیث پر عمل کرکے دنیا وآخرت کی کامیابی ممکن ہے ،سید سبطین شاہ

قرآن وحدیث پر عمل کرکے دنیا وآخرت کی کامیابی ممکن ہے ،سید سبطین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک (نمائندہ پاکستان)قرآن وحدیث پر عمل کرکے دنیا وآخرت کی کامیابی ممکن ہے ،ان خیالات کا اظہار مولانا سید سبطین شاہ نقوین نے حضرو میں منعقدہ سیرۃ النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ قرآن اور حدیث مبارکہ کا آپس میں گہرا ربط ہے نماز کا حکم قرآن میں دیا گیا ہے لیکن طریقہ احادیث نبوی ؐ میں موجود ہے نماز اسی طرح پڑھنی چاہیے جس طرح نبی کریم ؐ اورخلفائے راشدین ،صحابہ کرامؓ اورتبع تابعین نے نماز پڑھی ہے ،اس موقع پر مولانا عتیق الرحمان شاہ ،مولانا فرحان الہٰی(حسن ابدال) ،مولانا یونس واہ کینٹ اوردیگر علمائے نے بھی خطاب کیا علمائے کرام نے کہا کہ محدث الالعصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی خدمات پوری دنیا میں سرائی جاتی ہیں ان کی کاوشوں سے کئی نامور علمائے کرام جامعہ سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں انہوں نے کہا بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ قرآن و حدیث کا علم لازمی حاصل کرانا چاہیے تاکہ دین اسلام کی اشاعت ہوسکے۔