تحریک انصاف کی جنگ وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ہے،خالد جدون
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یو تھ ونگ کینٹ کے جنرل سیکرٹری اور ممتاز سیاسی وسماجی رہنما خالد خان جدون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جنگ وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لئے برسراقتدار خاندان نے تمام وسائل پر اپنی گرفت مظبوط کر کے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے حکمرانون کی ترجیحات عوام نہیں بلکہ بڑے بڑے منصوبے ہیں جن سے انہیں کروڑوں اربون روپے کے کمیشن حاصل کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق خالدخان جدون نے کہا کہ تحریک انصاف سرخ فیتے کے خلاف ہے جسکی نذر پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام ہورہی جنہیں نہ تو بنیادی سہولیات میسر ہیں اور نہ انصاف اور روزگارحکمرانون کو بڑے بڑے پل اور میٹرو اور اورنج لائن ٹرین بنانے میں مصروف ہیں جن سے انکو اربون روپے کمیشن حاصل ہورہا ہے جو کہ ان بنکوں میں چلا جاتا ہے خالد جون نے کہا کہ تحریک انصاف بر سراقتدار آکر ترقیاتی منصوبون کے نام پر اربون روپے ہڑپ کر نے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گئی ہم پاکستان جمہوریت اور قومی دولت کے محافظ ہیں ۔