نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ ، کالج لیکچرار زخمی

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ ، کالج لیکچرار زخمی

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج کے لیکچرار زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ کا واقہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں کالج کے لیکچرار زخمی ہوگئے ، ریسکیو رضاکاروں نے زخمی لیکچرار کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...