کشمیری عوام کا ہمیشہ ساتھ دیتے رہیں گے،مراد اشرف جنجوعہ

کشمیری عوام کا ہمیشہ ساتھ دیتے رہیں گے،مراد اشرف جنجوعہ

اسپین(نمائندہ خصوصی)ا سپین کے شہر بارسلونا میں ندائے کشمیر اور کسال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منایا گیا جس کی صدارت قونصل جنرل مراد اشرف جنجوعہ نے کی انہوں نے وزیراعظم پاکستان کا پیغام سنایا اور کشمیر کی آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالی کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو کشمیریوں کی آزادی کی تحریک سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ بھارت اگر کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سمجھتا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ پاکستان جنگ کا مخالف ہے تاہم کشمیر کا مسئلہ حل کیلئے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری عالمی دنیا مسئلہ کشمیر کو ایک اہم مسئلہ سمجھتی ہے۔ انشاء اللہ اس مسئلے کے حل ہونے کی منازل جلد پوری ہونگی۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہیں جب بھارتی ظالمان کو منہ کے بل کھانی پڑے گی اور کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر کو آزادی ملے گی۔ریاست جموں و کشمیر ستر سال کی تاریخ میں ہمیشہ انڈیا کی سامراجی قوتوں کا شکار بنتی آئی ہے اور وہ دن دور نہیں جب بہت جلد مقبوضہ کشمیر ایک آزاد خودمختار ریاست بنے گی۔ تقریب میں قونصل جنرل مراد اشرف جنجوعہ، ویلفیئر کونسل عمر عباس میلہ. محمد اقبال چوہدری. چوہدری امانت حسین مہر. حافظ عبدالرزاق صادق. راجہ مختار سونی. سید سعید شاہ. راجہ طارق. خوسے ماریا سالہ. راجہ گلفراز خان. مرسے پریا. ماریبیل گارسیا. جوسپ وینریی. اوریول اوموروس. چوہدری عزیز امرہ. شاہد لطیف گجر. جاوید اقبال گل. مزمل رشید وڑائچ. ساجد گوندل. میاں عبدالروف. روبن کھوکھر. علی رشید بٹ. سردار مرتضی. راجہ شیراز. حق نواز چوہدری. راجہ ندیم. عبدالحنان صادق. عبداللہ صادق. چوہدری عابد. راجہ ذوالفقار بھڑنگ. حافظ نصیر. فیض اللہ ساہی. شفقت علی رضا. رضوان کاظمی. شاہد احمد شاہد. ممتاز منیر سہوترہ. ڈاکٹر ہما جمشید. ناصرہ ظفر. افضال بیدار. چوہدری رمضان. چوہدری ادریس. میاں ممتاز دانش. ضیاء4 دوتھڑ. آصف شاہ ترمذی سمیت کافی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...