تحریک انصاف کاعام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ، خصوصی سیل قائم
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نے فوری طور پر عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں خصوصی سیل بھی قائم کر دیا ہے۔ پارٹی چیئرمین کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے بائیس رکنی سیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی سیل کے عمران خان سربراہ ہوں گے جبکہ جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، چودھری سرور، شفقت محمود اور دیگر رہنما شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہر حلقے سے تمام امیدواروں کے نام طلب کئے جائیں گے جبکہ سیل ملک بھر کے تمام حلقوں میں پارٹی کے امیدواروں کے تجزیہ کے بعد سفارشات مرتب کرے گا۔
تحریک انصاف/الیکشن سیل