ٹانک پولیس کی زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

ٹانک پولیس کی زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

ٹانک(نمائندہ پاکستان) ٹریفک پو لیس کا ٹانک پیزو روڈ پر کاروائی عوامی شکایات پر خود سا ختہ کرایہ وصول کر نے والے00 2 گاڑیوں کو چالان کر کے قومی خزانے میں لاکھوں روپے جمع کردئیے عوامی سطح ٹریفک پولیس کی کاروائی کو سراہا گیا ہے تفصیلات کے مطا بق ٹانک ٹو پیزو اور ٹانک ٹو ملازئی جان والے فلائنگ کوچ ،اور ڈاٹسن گا ڑیوں کے مالکان گذشتہ چند دنوں سے من مانے کرایے مقرر کر کے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رسول شاہ نے ایکشن لیتے ہو ئے ٹریفک پولیس کو خودساختہ کرایے وصول کر نے والوں گاڑیوں کیخلاف خصوصی یدایات جاری کئے جس پر ٹریفک پو لیس نے کاروائی کرتے ہو ئے اٖضافی کرایہ وصول کر نے والے 200گاڑیوں کی چالان کر کے قومی خزانے میں لاکھوں روپے جمع کردئیے عوامی سطح پر ٹریفک پولیس کی کاروائی کو سر اہا گیا ہے تر جمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کہ کسی کو بھی خودساختہ کرایہ وصولی کی اجازت نہیں دینگے عوام نشاندہی کریں فوری کاروائی سے گریز نہیں کرینگے پولیس کا مقصد عوام کو بہتر سے بہتر ریلیف دینا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...