حیات آباد سٹی پٹرول فورس کی کاروائی،3کلو چرس برآمد

حیات آباد سٹی پٹرول فورس کی کاروائی،3کلو چرس برآمد

پشاور (کرائمز رپورٹر) سٹی پٹرول فورس کی کاروائی حیات آباد میں موٹر سائیکل سے 3کلو منشیات برآمدکرکے ایک ملزم کو موٹر سائیکل سمیت گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق آفسران بالا کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ آج کسی بھی وقت منشیات سمگل کی جائے گی اس اطلاع پر پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں کی گئی تھی سٹی پٹرول فورس کے ڈی ایس پی عثمان خان کی نگرانی میں (P-9)اور (P-10)سٹی پٹرول موبائلز نے حیات آباد کارخانو ں روڈپر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل نمبری /9159 صوابی کو روک کر تلاشی لینے پر سائیڈ کورز سے 3کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم محمد سلیم ولد خانہ گل سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی کوموٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...