صوابی ،غیر قانونی ٹیکس کیخلاف فلائنگ کوچ گاڑیوں کی پہیہ جام ہڑتال

صوابی ،غیر قانونی ٹیکس کیخلاف فلائنگ کوچ گاڑیوں کی پہیہ جام ہڑتال

صوابی(بیورورپورٹ)ٹی ایم اے صوابی کی جانب سے غیر قانونی ٹیکس وصولی ، جنرل بس اسٹینڈ صوابی اور شیوہ آڈہ میں سہولیات کی عدم فراہمی اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف یوسفزئی فلائنگ کوچ ڈرائیورز اینڈ ورکرز یونین ضلع صوابی کی اپیل پر فلائنگ کوچ گاڑیوں کی پہیہ جام ہڑتال کی اس دوران صوابی اور مردان کے مابین چلنے والے فلائنگ کوچوں کی آمدو رفت بند رہی بعد ازاں مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال ختم کر دی اس موقع پر یونین کے صدر واقف خان ، جنرل سیکرٹری معراج سید باچا اور نائب صدر شاہی روان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن صوابی کی انتظامیہ نے پہلے تو غیر قانونی طور پر شیڈول جاری کر دیا جس میں ٹرانسپورٹروں کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا بعد میں اس غیر قانونی ٹیکس کا نفاذ کر کے ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جب کہ ٹی ایم اے کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کو کوئی سہولیات نہیں دی جارہی ہے جس سے ٹرانسپورٹروں کی محرومیاں بڑھ رہی ہے انہوں نے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گوہر خان ، انچارج ٹریفک جناب علی اور ایس ایچ او صوابی شبیر خان سے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل کے حل تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹروں کو یقین دلایا کہ جلد ہی ان کے مسائل حل کئے جائیں گے جس کے لئے انہوں نے دو دن کا وقت مانگا ٹرانسپورٹروں نے یقین دہانی پر ہڑتال کر لی #

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...