بی اے ، بی ایس سی ضمنی امتحان 2016ء کے نتائج کا اعلان‘ 64 فیصد امیدوار فیل

بی اے ، بی ایس سی ضمنی امتحان 2016ء کے نتائج کا اعلان‘ 64 فیصد امیدوار فیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( سٹاف رپورٹر ) زکریا یونیورسٹی کے بی اے‘ بی ایس سی کے ضمنی امتحان کے نتائج کے اعلامیہ کے مطابق امتحان میں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
شرکت کرنے والے سو فیصد امیدواروں کے نتائج کا اعلا ن کیا گیا ہے ‘امتحان میں کل 13ہزار582امیدوارشریک ہوئے‘ ان میں سے 4820پاس اور 8762امیدوار فیل ہوگئے‘امتحان کا مجموعی نتیجہ 35.36فیصد رہا‘نتائج کے مطابق بی اے کے امتحان میں کل 9689امیدوار شریک ہوئے‘ ان میں سے 2956پاس ہوئے‘کامیابی کا تناسب30.51فیصد رہا‘بی ایس سی کے امتحان میں کل 3893امیدواروں نے شرکت کی ‘ان میں سے1864پاس ہوئے‘بی ایس سی کا نتیجہ 47.42فیصد رہا،ضمنی امتحان2016ء میں کامیاب ہونے والے4802میں سے صرف915 امیدواروں نے فرسٹ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی۔اسی طرح مذکورہ امتحان میں 3403امیدواروں نے سیکنڈ ڈویژن،453نے تھرڈ ڈویژن حاصل کی ‘31امیدواروں نے کوئی ڈویژن حاصل نہیں کی‘ ا متحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے 21 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 17 کے فیصلے سنا دئے گئے ، جبکہ چار کیخلاف انکوائری جاری ہے ، دریں اثنا کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چودھر ی نے ضمنی امتحان میں فیل ہونے والے طلبا کیلئے داخلے کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق اس وقت صرف ضمنی امتحان میں فیل ہونیوالے طلبا ہی سنگل فیس کے ساتھ سالانہ امتحان 2017 کیلئے داخلہ بھجواسکتے ہیں‘ شیڈول کے مطابق بی اے کی فیس 3ہزار‘ بی ایس سی کی 32سو ‘پریکٹیکل فیس فی مضمون ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے‘ امیدوار 17 فروری تک رزلٹ کارڈ کا انتظار کئے بغیر فارم جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد 6 مارچ تک تین گنا فیس کے ساتھ فارم جمع ہو ں گے۔
بی اے نتائج