بہاولپور یونیورسٹی شعبہ سرائیکی میں پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء تاریخ ساز واقعہ ہے‘ ظہور دھریجہ
ملتان (سٹی رپورٹر ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ سرائیکی میں پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء تاریخ ساز ہے ۔ سرائیکی اب بین الاقوامی زبانوں میں شامل ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
اظہار پی ایچ ڈی کلاس کے سٹوڈنٹ الطاف خان ڈاہر کو مٹھائی کھلانے کے موقع پر ظہور دھریجہ‘ حاجی عید احمد دھریجہ ، نادر مظہر نے کیا ۔ اس موقع پر عامر سلیم دھریجہ، ناصر ببلو، زبیر دھریجہ، اجمل دھریجہ اور دوسرے شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج وسیب کے لئے تاریخی موقع ہے کہ آج ہماری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء ہوا ہے۔ اس سے پہلے ایم فل سرائیکی کی کلاسیں بھرپور طریقے سے جاری تھیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی کا سلسلہ جاری تھا لیکن وسیب کی یونیورسٹی میں یہ سلسلہ اب شروع ہوا ہے جس کے لئے سرائیکی شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو ، شعبے کے تمام اساتذہ اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اس موقع پر میٹرک نہم دہم نصاب کی منظوری پر چیئرمین تعلیمی بورڈ بہاولپور رانا مسعود اختر اور سید عصمت اللہ شاہ اور نصاب بنانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سرائیکی تعلیم کے دروازے کو دنیا کی کوئی طاقت بند نہیں کر سکے گی ۔
ظہور دھریجہ