الیکشن 2018‘ لیگی قیادت کا این اے 149 کیلئے آصف رجوانہ کو گرین سگنل

الیکشن 2018‘ لیگی قیادت کا این اے 149 کیلئے آصف رجوانہ کو گرین سگنل

ملتان (سٹی رپورٹر)لیگی قیادت نے این اے 149ملتان شہرسے آئندہ عام انتخابات کیلئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے صاحبزادے آصف رفیق رجوانہ کو گرین سگنل دے دیا۔مسلم لیگ(ن)کے اہم ترین ذرائع کے مطابق آصف رجوانہ آئندہ عام انتخابات میں این اے 149سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار ہوں گے۔ملتان شہرکے اس حلقہ سے سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی اور سابق ایم (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

این اے شیخ طارق رشیدبھی رکن قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ آصف رجوانہ نے سینئرپارٹی قیادت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کردی ۔آصف رجوانہ کے حامیوں کی طرف سے چندروزقبل ملتان میں ہونے والے مسلم لیگ(ن)کے ورکرزکنونشن میں بھی بھرپورپاورشوکیا گیا۔آصف رجوانہ کو این اے 149کا گرین سگنل ملنے کی اطلاعات پردیگراس حلقہ سے لیگی ٹکٹ کے خواہشمند دیگرامیدواروں میں پریشانی کی لہردوڑ گئی۔اس سلسلے میں خبررساں ادارے آئی این پی سے بات کرتے ہوئے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کا کہنا تھا کہ کہ این اے 149میں پورے پانچ سال عوام سے دور رہنے والے فصلی بٹیروں کو عوام نے مستردکردیا ہے۔ممبرقومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے کونسلر کا الیکشن جیت کردکھائیں تاکہ عوام ان چہروں کو پہنچان سکے۔حلقہ کی تعمیروترقی کیلئے پہلے بھی ہم نے فنڈزخرچ کیے ،اب بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔واضح رہے کہ سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی 2008میں قومی اسمبلی کے اس حلقے سے مسلم لیگ(ن)اور2013میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرمنتخب ہوچکے ہیں جبکہ شیخ طارق رشیدبھی مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پراس حلقہ سے الیکشن لڑچکے ہیں جس میں انہیں ایک بارکامیابی اور دوسری بارشکست ہوئی۔

گرین سگنل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...