تھانہ کلچر میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے

تھانہ کلچر میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے

ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

نے پیپلزپارٹی کی ریلی پر فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کا امن وامان دن بدن خراب سے خراب ترہوتا جارہا ہے۔حکمرانوں کی تمام ترتوجہ سڑکیں اور پل بنانے پر مرکوزہوکر رہ گئی ہے جبکہ صوبے کے 10کروڑ عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔اگلے سال انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں سیاسی جماعتوں کی ریلیوں پرحملے صورتحال کو مزید خراب کردیں گے۔حکومت عوام،تمام دینی وسیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔انہوں نے کہاکہ ملتان، بہاولپور، لاہور سمیت صوبے بھر میں لاقانونیت کی انتہاء ہوچکی ہے۔تھانہ کلچر کی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے جب تک صوبے میں تھانہ سسٹم کو بہتربنانے کے لیے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کاقلع قمع نہیں کیاجائے گا اس ادارے میں بہتری نہیں آسکتی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...