قومی اسمبلی وسینٹ کی قائمہ کمیٹی اور سٹینڈنگز کمیٹی برائے مذہبی امور کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی اور سٹینڈنگ کمیٹی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
برائے مذہبی امور کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خصوصی شرکت کریں گے ،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری حج پالیسی2017ء کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ،قائمہ کمیٹی اور سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ حج پالیسی کے تمام نکات زیر بحث آئیں گے ،قائمہ کمیٹی اور سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کی طرف سے منظوری کے بعد حج پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔