فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے شوکت بسرا کے پی اے امتیاز حیدر کی نماز جنازہ ادا ‘ آبائی قبرستان میں سپرد خاک

فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے شوکت بسرا کے پی اے امتیاز حیدر کی نماز جنازہ ادا ‘ ...

ہارون آباد(نامہ نگار)گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے امتیاز حیدر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ،نمازجناز ہ میں(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں راؤ شعیب احمد ،چوہدری معظم علی ،ضلعی وائس چیئر مین بیرسٹرمیاں احتشام الحق لالیکا ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء راجہ شاہدمسعود جنجوعہ ،عبداللہ وینس،چوہدری اصغر علی ،شاہد محمود رحمانی ،بابا فرزند علی شاکر سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں امتیاز حیدر کوآبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔یاد رہے امتیاز حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق ایم پی اے چوہدری شوکت محمو د بسراء کے سیکرٹری تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...