شوکت بسرا پر فائرنگ‘ 7 نامزد اور 30 سے زائد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

شوکت بسرا پر فائرنگ‘ 7 نامزد اور 30 سے زائد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہارون آباد(نامہ نگار)شوکت محمود بسراء پر فائرنگ کا معاملہ ،7نامزدر اور 30سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
،تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری شوکت محمود بسراء ایڈووکیٹ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس میں کسی کیس کی تفتیش کے حوالہ سے آرہے تھے کہ راستے میں وائٹل ہاوس کے قریب سے عالم کمبوہ ،آصف نذیر ،محمد مصطفی ،عظیم عقیل اور 30/35نامعلوم افراد نے ا ن پر حملہ کر دیا فائرنگ کے نتیجہ میں شوکت محمود بسراء کے سیکرٹری امتیاز حیدر جاں بحق ہو گئے جبکہ شوکت محمد بسراء اور ان کے کزن عثمان بسراء اور زبیر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارہسپتال پہنچایا گیا ،چوہدری شوکت محمود بسراء کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں 7نامزد ملزمان ،30/35نامعلوم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شوکت محمود بسراء کا کہان ہے یہ حملہ اعجاز الحق ایم این اے ،غلام مرتضی ایم پی اے اور چیئر مین میونسپل کمیٹی حاجی محمد یٰسین کی ایما پر کیا گیا ہے ،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔
فائرنگ مقدمہ