ملتان اور گرد ونواح میں مطلع ابر آلود رہا شدید سردی، ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری

ملتان اور گرد ونواح میں مطلع ابر آلود رہا شدید سردی، ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ ...

ملتان(خبر نگار) ملتان اور گردو نواح میں منگل کے روز مطلع ابر آلود رہا اور کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا واضح رہے کہ پہاڑی علاقوں میں امسال ریکار(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ڈ برف باری ہونے سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں شدید سردی اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے اور حالیہ دنوں میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے گذشتہ روز بہاولپور میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 بہاولنگر میں 5 ، رحیم یار خان میں 5.3 ، خانپور میں 3.5 ، ڈی جی خان میں 4، کروڑ لعل عیسن میں 4.5 اور کوٹ ادو میں 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مقامی محکمہ موسمیات کیمطابق ملتان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...