بوریوالا کالج میں 2 طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم‘ فائرنگ سے 2طلباء زخمی‘ ایم ایس ایف کا احتجاج

بوریوالا کالج میں 2 طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم‘ فائرنگ سے 2طلباء زخمی‘ ...

بورے والا(تحصیل رپورٹر) گورنمٹ کالج میں دو طلباء تنظیموں ایم ایس ایف اور اے ٹی آئی کے گروپوں میں تنازعہ پر فائرنگ سے دو طالب علم زخمی ہوگئے کالج میدان جنگ بن گیاتفصیل (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے مطابق گزشتہ روز محمد اسد اور عاصم بودلہ جو کہ سکینڈ ایئر کے طالب علم ہیں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی کلاس سے فارغ ہو کر کالج گیٹ پر آ کر عاصم بودلہ نے فون کر کے آوٹ سائیڈرز عثمان عرف ڈاکو وغیرہ جس کا تعلق ایک طلباء تنظیم سے بتا یا جاتا ہے کو بلایا جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آکر اسد وغیرہ پر فائر نگ کر دی جس سے راؤ فرحان علی جو کہ سکینڈ ایئر کا طالب علم ہے اور محمد اسد زخمی ہو ئے اطلا ع ملتے ہی پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی بعد ازاں ایم ایس ایف کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان روڈ بلاک کیا اور تھانہ ماڈل ٹاؤن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فائر نگ کر نے والے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...