ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث 5ملزموں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث 5ملزموں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان (خبر نگار خصوصی)جج انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے ہینڈ گرنیڈبرآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 5 ملزموں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مطابق مخبر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کی اطلاع پر 6 فروری کو این ایل سی بائی پاس پر چھاپہ مارکر5 افراد زرساز،نصراللہ خان،حکیم خان،روزی خان اورروح اللہ کو گرفتارکیا گیا جن سے 5 ہینڈگرنیڈ اورپستول برآمد ہوانیز ملزموں نے مذکورہ اسلحہ اہم تنصیبات اورمذہبی اجتماعات پر حملہ کرنے کے لئے رکھاہواتھا جن سے مزید برآمد گی ہونی باقی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...