مختلف شہروں میں 40 سے زائد ہسپتالوں کی تعمیر کے کام کا آغاز

مختلف شہروں میں 40 سے زائد ہسپتالوں کی تعمیر کے کام کا آغاز

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعظم ہیلتھ انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت ملک بھر میں 40 سے زائد نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ، منصوبے کی نگرانی کے لئے قائم کی گئی ہیلتھ انفراسٹرکچر کمپنی نے باقاعدہ طور پر کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ مذکورہ ہسپتالوں کی تعمیر کا عمل دو فیزز میں مکمل کیا جائے گا پہلے فیز میں 12 ہسپتالوں کی تعمیر کا آغاز کیاجائے گا اور ان (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

کی تکمیل 2018ء کے وسط تک ممکن بنائی جائے گی جبکہ ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں 500 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر سمیت راجن پور، جھنگ، راولپنڈی،احمد پور شرقیہ، کوٹ ادو، تونسہ، ساہیوال، سرگودھا، پسرور، لیہ میں 250 بیڈزپر مشتمل ہسپتالوں کی تعمیر کا عمل تین سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ہیلتھ انفراسٹرکچر کمپنی نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز و دیگر متعلقہ حکام کو ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے جگہ مختص کرنے کے لئے مراسلے بھی جاری کر دئیے ہیں اور پروپوزلز وصولی کے بعد کمپنی باضابطہ تعمیراتی کام کے لئے ٹینڈر جاری کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...