ٹریفک حادثات میں 6جاں بحق، دسویں کے طالب علم کی خودکشی

ٹریفک حادثات میں 6جاں بحق، دسویں کے طالب علم کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بوریوالا، گگو منڈی، لودھراں گڑھ مہاراجہ (نمائندگان) کار، ٹریکٹر سے ٹکرا گئی دیگر حادٖثات میں 6 افراد زندگی سے محروم ، دسویں کے طالب علم نے ساس کو بیوی کے لیجانے پر خودکشی کر لی مظفر گڑھ سے نامہ نگار کیمطابق گورنمنٹ ہائی سکول منڈکا کے ٹیچر رضا عباس شاہ کے بھائی ثقلین شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ان کی کار ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
توڑ گئے۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق تھانہ دائرہ دین کے علاقہ ٹبہ مستقل شرقی چاہ بھاگ والہ کے رہائشی محمد نواز دستی بلوچ کا نوجوان بیٹا غلام عباس گزشتہ شب موٹر سائیکل پر پیرجگی موڑ جا رہا تھا۔ کہ چاہ جندے والا کے قریب تیز رفتاری کے باعث اونٹ ریڑھے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ غلام عباس دستی کو رورل ہیلتھ سنٹردائرہ دین پناہ میں طبی امداد دی جارہی تھی کہ وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا بورے والا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق نواحی آبادی علی ٹاؤن کے رہائشی دسویں جماعت کے طالب علم محمد آصف لنگڑیال نے پانچ ماہ قبل سمیرا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی گزشتہ شب سمیرا کی والدہ اسے لینے کے لیے اس گھر کے آئی ہو ئی تھی لیکن محمد آصف اپنی بیوی سمیرا کو والدہ کے ساتھ بھیجنا نہیں چاہتا تھا لیکن سمیرا کی والدہ زبر دستی سمیرا کو اپنے ساتھ لے گئی جس سے دل برداشتہ ہو کر محمد آصف نے رات کو چھت کے گارڈر سے رسہ باندھ کر خود کشی کر لی پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے گگومنڈی سے نامہ نگار کیمطابق نواحی گاؤں 245۔ای۔ بی کا رہائشی سبزی فروش محمد شاہد گزشتہ روز علی الصبح سبزی لینے کے لیے رکشہ پر سوار سبزی منڈی بورے والہ جا رہا تھا کہ اڈا طفیل آ باد کے قریب اس کی اوپر اوڑھی ہوئی چادر رکشہ کے چین میں پھنس گئی اور اس کے گلے میں پھندا لگ گیا اور رکشہ بھی الٹ گیا اور محمد شاہد رکشہ کے نیچے دب گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سواروحید ولد سعود احمد33سالہ اور اسکا بیٹا محمد کاشف پانچ سالہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ صفیہ بی بی 45سالہ شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو 1122نے طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر بی وی ایچ ریفر کر دیا گیا گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کیمطابق گڑھ موڑ کے نواحی علاقہ بستی صادق آباد کا رہائشی صفدر پیر ائیں گزشتہ رات موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ لیہ روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں گر کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔