ورلڈ بلائنڈ ٹی20 :شاہینوں نے کالی آندھی کوہراکر مسلسل آٹھویں فتح سمیٹ لی

ورلڈ بلائنڈ ٹی20 :شاہینوں نے کالی آندھی کوہراکر مسلسل آٹھویں فتح سمیٹ لی
ورلڈ بلائنڈ ٹی20 :شاہینوں نے کالی آندھی کوہراکر مسلسل آٹھویں فتح سمیٹ لی

  


بنگلور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو182رنز سے شکست دیکر مسلسل آٹھویں فتح سمیٹ لی ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 374 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 191رنز بنا سکی۔تفصیلات کے مطابق شاہینوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں کالی آندھی کیخلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک کا سب سے بڑا سکور کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔اس سے قبل پاکستان نے 364رنز کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔ ,کلک کریں

قبل ازیں پاکستان نے اپنے ساتوں میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کی تھی۔ یاد رہے پاکستان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

مزید : کھیل


loading...