جیکب آباد: 55 سالہ شخص نے عدالت میں 50 سالہ محبوبہ سے پسند کی شادی کرلی

جیکب آباد: 55 سالہ شخص نے عدالت میں 50 سالہ محبوبہ سے پسند کی شادی کرلی
جیکب آباد: 55 سالہ شخص نے عدالت میں 50 سالہ محبوبہ سے پسند کی شادی کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جیکب آباد (آن لائن) جیکب آباد میں 55 سالہ شخص نے 50 سال کی محبوبہ سے عدالت میں پسند کی شادی کر لی۔ جعفرآباد محلے کے مولابخش لاشاری نے بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار سے تعلق رکھنے والی نسیمہ لاشاری سے جیکب آباد کی سول کورٹ عدالت میں پسند کی شادی کرلی ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش لاشاری نے کہا میں نسیمہ سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اس کے ورثہ میری شادی کرنے نہیں دے رہے تھے۔ انسان بوڑھا ضرور ہوتا ہے مگر دل کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔ 50 سالہ دلہن نے کہا اس کو اپنے بیٹے بابل اور بھائی پٹھان لاشاری سے جان کا خطرہ ہے، مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

 اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

مزید : جیکب آباد