پی ایس ایل فائنل ،پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرادی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کے انعقاد کے لیے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروا دی ۔
پشاور زلمی نے پریکٹس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 22 رنز سے شکست دیدی
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل پلیئرز نے شرکت کی۔اس موقع پر حکام نے پلیئرز کو فائنل میچ کے حوالے سے لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سربراہان مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔