امریکاجانےوالوں سے سو شل میڈیاپاس ورڈ بھی پوچھنے پرغور

امریکاجانےوالوں سے سو شل میڈیاپاس ورڈ بھی پوچھنے پرغور
امریکاجانےوالوں سے سو شل میڈیاپاس ورڈ بھی پوچھنے پرغور

  


واشنگٹن( آن لائن )پابندی زدہ 7 مسلم ممالک سے امریکا جانے کے خواہشمندوں سے سوشل میڈیا پاس ورڈ بھی پوچھنے پر غورکیا جا رہا ہے۔ اقدام کا مقصد جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت بنانا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جان کیلی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے ویزا حاصل کرنے والے افراد سے ان کے سوشل میڈیا پاس ورڈ کے بارے میں سوال کرسکتے ہیں۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔,کلک کریں

اس کا مقصد ان کے پس منظر کے حوالے سے مزید حقائق کو جاننا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں ماضی کی جانچ پڑتال کا نظام بہت کمزور ہے۔ اسی لیے ہمارے لیے بھی فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے لہذا پاس ورڈ ملنے کی صورت میں ہم خود ِدیکھ سکیں گے کہ وہ انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں؟ اور اگر وہ اس حوالے سے تعاون نہیں کریں گے تو پھر امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔جان کیلی نے بتایا کہ فی الحال اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...