امریکی خاتون اول کا برطانوی اخبار کیخلاف 15کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر
واشنگٹن ( آن لائن )امریکی خاتون اول نے برطانوی اخبار کے خلاف 15کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ برطانوی اخبار نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نیویارک میں 90کی دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کرتی رہی ہیں۔ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ پارٹیز اور دوسرے ایونٹس پر جاتی تھیں۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔,کلک کریں
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نے نیویارک میں 90 کے دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کیا اور وہیں ان کے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔اخبار کے مطابق جس ماڈلنگ ایجنسی میں ملانیا کام کرتی تھیں۔ اس کی طرف سے وہ بطور ایسکورٹ ایجنسی کی تقریبات میں شرکت کرتی تھیں۔ملانیا ٹرمپ کے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ یہ الزامات ان کی ذاتی یا پیشہ وارانہ ساکھ کے لیے تباہ کن ہیں۔