2030ء کی دنیا کی 32مضبوط معیشتوں کی فہرست جاری، پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا:پرائس وائر ہاؤس کوپرز

2030ء کی دنیا کی 32مضبوط معیشتوں کی فہرست جاری، پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا:پرائس ...
2030ء کی دنیا کی 32مضبوط معیشتوں کی فہرست جاری، پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا:پرائس وائر ہاؤس کوپرز

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن، آئی این پی) پرائس وائر ہاؤس کوپرز نے پیش گوئی کی ہے کہ 2030 میں دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا‘ پرائس وائر ہاؤس کوپرز پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی فرم ہے جس نے 2030ء میں دنیا کی سب سے طاقتور معیشتوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔

’دی لانگ ویو، 2050ء تک عالمی معیشتوں میں عالمی طورپر کتنی تبدیلی آئے گی ‘ کے عنوان سے جاری رپورٹ میں فرم نے 32ملکوں کی قوت خرید اور جی ڈی پی کے تناسب کی بنیاد پر درجہ بندی کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 میں دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان بیسویں نمبر پر ہوگا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔,کلک کریں

واضح رہے کہ ایک خاص وقت کے بعد پی پی پی (پرچیزنگ پاور پیرٹی یعنی قوت خرید) اوررہن سہن کے طور طریقوں کو ماہرین معاشیات اقتصادی پیداوار کا تعین کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ پرائس وائر ہاؤس کوپرز کی رپورٹ کے مطابق 32ممالک میں سے کچھ ممالک 13سال سے سرفہرست ہیں اور2030ء تک ان کی معیشتوں میں بدستور اتارچڑھاؤکاعمل جاری رہے گا۔

جاری ہونیوالی فہرست میں تمام اعدادوشمار امریکی ڈالر میں ظاہر کیے گئے اور اب امریکہ کی قوت خرید 18.562ٹریلین ڈالر ہے ۔2030ء تک 32نہایت مضبوط معیشتوں میں پاکستان بیسویں نمبر پر ہے ۔

اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

مزید : بزنس /اہم خبریں


loading...