دبئی میں 1نمبر کی نمبرپلیٹ 88کروڑ روپے میں خریدنے والے شخص کو جیل میں ڈال دیا گیا

دبئی میں 1نمبر کی نمبرپلیٹ 88کروڑ روپے میں خریدنے والے شخص کو جیل میں ڈال دیا ...
دبئی میں 1نمبر کی نمبرپلیٹ 88کروڑ روپے میں خریدنے والے شخص کو جیل میں ڈال دیا گیا

  


ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں 1نمبر  کی نمبر پلیٹ خریدنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم نے نمبر پلیٹ کی خریداری کیلئے باﺅنس چیک دینے کا اعتراف کرلیا۔

گلف نیوز کے مطابق منگل کو ابوظہبی کی 1نمبر کی کار پلیٹ کی خریداری کے لیے گزشتہ سال ابوظہبی پولیس کو کیش نہ ہونے والا چیک جاری کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ ’ میں نے گزشتہ سال نومبر میں جنرل ہیڈکوارٹرزآف ابوظہبی پولیس اور اماراتی آکشن کے زیراہتمام ہونیوالی نیلامی میں شرکت کی اور چیک دیاجبکہ چیک دینے سے پہلے معلوم تھا کہ مذکورہ رقم اکاﺅنٹ میں موجود ہی نہیں۔

ملزم کا مزید کہناتھاکہ وہ یہ نمبر پلیٹ بھاری رقم کے عوض بیچنے کی کوشش میں تھا جوواجب الادا 31ملین درہم(تقریباً884382007 پاکستانی روپے) سے زائد ہوسکتی تھی اور اس سے حاصل ہونیوالی رقم جمع کرائی جانی تھی لیکن ناکام رہا۔

یادرہے کہ یہ نیلامی گزشتہ سال ہوئی تھی جس میں کار وں کی 50نمبر پلیٹس پیش کی گئی تھیں۔

مزید : بزنس


loading...