پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ کراٹے گرینڈ ماسٹراشرف طائی کا 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف

پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ کراٹے گرینڈ ماسٹراشرف طائی کا 34 سال بعد میچ ...
پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ کراٹے گرینڈ ماسٹراشرف طائی کا 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراٹے کے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے5لاکھ ڈالرز لیکر میچ ہارا‘‘۔تفصیلات کے مطابق پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے کراٹے کے چیمپئن اشرف طائی بھی میچ فکسر نکلے اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ جرمنی کے ہاورڈ جیکسن کے خلاف 1983 ءمیں لڑی جانیوالی فائٹ5 لاکھ ڈالرز میں فکس تھی۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔،کلک کریں

انہوں نے کہا کہ جرمن کھلاڑی سے جیتتا تو ایک لاکھ ڈالر زملتے مگر ہارنے پر 4 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی۔اشرف طائی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ یہ ٹائٹل فائٹ یا ملک کیلئے فائٹ نہیں تھی۔گرینڈ ماسٹر نے کہا کہ ہارنے کیلئے مار کھائی اور مجھے ہارنے پر 5 لاکھ ڈالرز دیئے گئے۔

مزید : کھیل


loading...