پی ایس ایل کے معیار سے بہت متاثر ہوں، پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے یہ تجربہ زبردست ثابت ہو گا: مہیلا جے وردھنے

پی ایس ایل کے معیار سے بہت متاثر ہوں، پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے یہ ...
پی ایس ایل کے معیار سے بہت متاثر ہوں، پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے یہ تجربہ زبردست ثابت ہو گا: مہیلا جے وردھنے

  


دوبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار سے بہت متاثر ہوں۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ اور ان کے خلاف کھیلنے کا بہترین موقع میسر آیا ہے جو ان کیلئے زبردست تجربہ ثابت ہو گا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق مہیلا جے وردھنے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے معیار سے بہتر متاثر ہوا ہوں، اس کا پہلا ایڈیشن انتہائی کامیاب رہا اور دوسرا بھی ایسے ہی کامیاب ہو گا جبکہ اس لیگ کے باعث پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر تجربہ حاصل کرنے کا زبردست موقع ملا ہے۔ پی ایس ایل کے ذریعے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس اہم موقع ہے کہ وہ ناصرف دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی منوائیں۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے کرکٹ نہیں ہورہی اور متحدہ عرب امارات میں یہ ہوم ٹیم کی طرح کھیل رہا ہے جس کے باعث اسے یہاں شکست دینا آسان نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف کئی بار کھیل چکا ہوں اور جانتا ہوں اسے یہاں شکست دینا کتنا مشکل ہے۔

مزید : T20


loading...